حیدرآباد،19مئی (اعتمادنیوز)راجیندر نگر پولیس نے ایک20سالہ لڑکے کی نعش تالاب سے نکالی۔راجیندرنگر پولیس کے مطابق 20سالہ محمد عرفان(پینٹر)ولد محمد موسیٰ حمایت ساگر میں تیراکی کے دوران ڈوب گیا۔آصف نگر کا
رہائش محمد عرفان حمایت ساگر میں تیراکی کرنے کیلئے اپنے دوستوں (عمران،سلمان،خلیل اور رفیق )کے ساتھ پہنچا۔اتوار کے روز حادثاتی طور پر عرفان تیراکی کے دوران ڈوب گیا۔راجیندرنگر پولیس نے نعش کو تالاب سے نکال کرعثمانیہ ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا۔